ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کی پالیسیوں پر اعتماد، فورڈ موٹرز کا میکسیکو میں پلانٹ کا منصوبہ منسوخ

ٹرمپ کی پالیسیوں پر اعتماد، فورڈ موٹرز کا میکسیکو میں پلانٹ کا منصوبہ منسوخ

Thu, 05 Jan 2017 12:00:18    S.O. News Service

نیویارک،4؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 1.6ارب ڈالرز کی مالیت سے میکسیکو میں پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ منسوخ کر کے امریکی ریاست مشی گن میں ہی اپنے پلانٹ کو وسیع کریں گے۔فلیٹ روک کے علاقے میں موجود پلانٹ کی توسیع کے لیے کمپنی 70کروڑ ڈالر خرچ کرے گی۔فورڈ کے منتظم مارک فیلڈز نے کہا یہ فیصلہ لینے کی ایک وجہ یہ ہے کہ شمالی امریکہ میں چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے اور دوسرا یہ کہ کمپنی کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔فورڈ موٹرز کے مارک فیلڈز نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اُن کو امید ہے کہ امریکہ میں کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی۔فورڈ کمپنی مکمل طور پر میکسیکو سے اپنا کاروبار ختم نہیں کر رہی لیکن اپنے فوکس ماڈل کی گاڑیوں کے پلانٹ کو منافع کی بہتری کی خاطر وہاں سے ختم کر رہی ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فورڈ موٹرز اور جنرل موٹرز کو میکسیکو میں گاڑیاں بنانے پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔میکسیکو کے وزیرِ معشیت نے فورڈ کمپنی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کمپنی ریاست سان لویئس پوٹوسی، جہاں پلانٹ کی تعمیر ہونی تھی، کو منسوخی کا معاوضہ اتا کرے گی۔


Share: